The Dawn News - Pakistan

بہاولنگر میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا
پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں کورٹ مریج کرنے والی لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا، جن کی لاش چک آر -4/50 ہارون آباد میں فلنگ اسٹیشن کے باہر سے برآمد ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ صبا اقبال اور علی رضا نے تقریباً 8 ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی۔

ہارون آباد سٹی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فقیر والی کی صبا نے حبیب ٹاؤن کے علی رضا سے پسند کی شادی کی تھی، شادی کے فوری بعد رضا نے اس پر تشدد کرنا شروع کردیا اور صبا پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

28 جولائی کو اس کے سسرال والوں نے بتایا کہ شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد صبا غصے میں گھر سے چلی گئی تھی اور اس کے بعد سے وہ لاپتا ہے، تاہم اگلے دن صبا کی جلی ہوئی لاش کھیت سے ملی۔

ایف آئی آر کے مطابق علی رضا نے اپنے سسرال کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے صبا کو زندہ جلا دیا تھا۔

مقدمہ اس کے شوہر اور نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شادی کے بعد علی نے شک کرنا شروع کر دیا کہ صبا کا دیگر لوگوں کے ساتھ افیئر ہے، واقعے کے روز اس نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد زندہ جلا کر لاش کو کھیت میں پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص سے مزید تفیتش کی جا رہی ہے، اس کے ابتدائی بیان کے مطابق اس نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کیا، مزید کہا کہ اس کی بہن اور بہنوئی بھی اس قتل میں شامل ہیں۔