The Dawn News - Pakistan - Lahore

9 مئی: عمران خان کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر وکلا حتمی دلائل کیلئے طلب
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت   نے بانی پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت  پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوبارہ آغاز پر عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے  سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عمران خان  نے 9 مئی کو کلمہ چوک اور لبرٹی میں کنٹینرز جلانے سمیت 4 مقدمات میں درخواست  ضمانت دائر کر رکھی ہیں۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔