The Dawn News - Tech

واٹس ایپ پر اے آئی وائس فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) وائس فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ سمیت کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور تمام پلیٹ فارمز پر مزید اے آئی ٹولز بھی پیش کیے جانے پر کام جاری ہے۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ پر میٹا اے آئی وائس کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا، جسے ممکنہ طور پر میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز یعنی فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ پر اے آئی وائس کی آزمائش شروع کردی گئی، جسے بعد میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

فیچر کے تحت صارفین کسی بھی وائس نوٹ یا آڈیو کو اے آئی وائس چیٹ میں بھیج کر اس کا ٹیکسٹ یا تحریر حاصل کر سکیں گے۔

ساتھ ہی مذکورہ فیچر صارفین کو آڈیو کی مختصر اور جامع تحریر فراہم کرنے پیش کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

مذکورہ فیچر کی واٹس ایپ پر آزمائش شروع کردی گئی لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

اے آئی واٹس فیچر سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسیجز کو بھی تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر کو پیش کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے تحت انباکس میں ملنے والے ہر وائس میسیج کو ایک ہی کلک پر تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔