The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی پی پیز پر عوام میں اٹھنے والی آوازوں کی وجہ جماعت اسلامی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ  نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر( آئی پی پیز) کے حوالے سے  ملک بھر میں شور مچ گیا ہے اس کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو جاتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں  نے کہا کہ ہم  نے اس کمیٹی کو جو حکومت کی طرف سے آئی تھی ہر ایک ایک چیز کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئندہ 45 دنوں میں اس پورے مسئلے کو حل کردیا جائے گا، ہمیں یقین ہے ان لوگوں نے معاہدے پر عمل درآمد کیا تو جلد تمام  مسائل حل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا ان کے دھرنے کی کامیابی میں ایک اور اہم چیز ہے وہ جاگیرداروں کی ٹیکس ادائیگی ہے، اس سے آپ اندازہ کرسکتے ہیں جاگیردار جن کی بڑی بڑی زمینی ہیں وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا 14 دن جاری رہا اور بلا آخر حکومت کے ساتھ 5  مذاکراتی دوروں کے بعد حکومت نے ہم سے ایک تحریری معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے میں واضح طور پر  ہم نے ان تمام شقوں کو شامل کیا ہے اور ان کو ایک متعین وقت کے ساتھ منسلک کیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم نے حکومت سے یہ بات طے کر لی ہے کہ اب انہیں ریلیف دینا پڑے گا اور خاص طور پر آئی پی پیز کے حوالے سے ایک شور مچ گیا ہے اس کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کو ایک ماہ میں پیش ہونے والی ائی پی پیز کی رپورٹ کے ساتھ منسلک کردیا ہے جو معاہدے میں شامل ہے ۔

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا اس کے نتیجے میں جتنا بھی فرق پڑے گا اس کا اثر براہ راست بلوں ہو گا، اس معاہدے میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا ایک باقاعدہ طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے دباؤ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جتنی باتیں بھی کی جاتی ہیں کہ حکومت بجلی کی قیمتیں کم نہیں کر سکتے ، ٹیکسز کم نہیں کر سکتے ہم نے اس کمیٹی کو ایک ایک چیزواضح کردی ہے کہ کن اقدامات کے ذریعے آپ یہ چیزیں کرسکتے ہیں۔