The Dawn News - Pakistan

آرمی چیف سے امام مسجد نبوی ﷺ کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر اظہار اطمینان
مسجد نبوی ﷺکے امام ڈاکٹرصلاح بن محمدالبدیر نے  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد نبوی ﷺکے امام نے  جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی جہاں پہنچنے پر  جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ  آرمی چیف  نے معزز  مہمان کا خیر مقدم کرتے ان کے دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دورے کو پاکستانی عوام  کے لیے اعزاز قرار دیا۔

بیان کے مطابق مسجد نبویﷺ کے امام نے کہا کہ پاکستان مسلم  دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے جو علاقے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر  نے کہا کہ  امام مسجد نبوی نے مسلم امہ کے اتحاد و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا  آپ کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔