The Dawn News - Tech

پاکستان بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سست رفتار ہونے کی شکایات
پاکستان میں گزشتہ کئی دن سے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کی آزمائش سے جہاں انٹرنیٹ سست رفتاری کا شکار رہی ہے، وہیں 10 اگست کو پاکستان بھر کے صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی رفتار سست ہونے کی شکایات کیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے ملک میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت دیگر ایپلی کیشنز یا انٹرنیٹ سروسز کی سست رفتاری پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، البتہ سوشل میڈیا پر لوگ ایپلی کیشنز کے استعمال میں مسائل کی شکایات کرتے دکھائی دیے۔

مجموعی طور ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت دوسری ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات موصول نہیں ہوئیں، تاہم صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز سست ہونے کا شکوہ کیا۔

انٹرنیٹ رفتار اور سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ملک کے بڑے شہروں، کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سست رفتار ہونے کی شکایت کی۔

ادارے کے مطابق بعض افراد نے دونوں ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت بھی کی، تاہم زیادہ تر افراد نے بتایا کہ دونوں ایپلی کیشنز سست رفتاری کا شکار ہیں اور میسیجز درست انداز میں وصول نہیں ہو رہے اور نہ ہی میسیجز بھیجے جا رہے ہیں۔