The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی پورے پاکستان کو معاشی قرضوں سے آزاد کراسکتا ہے، مصطفیٰ کمال
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفٰی کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پورے پاکستان کو معاشی قرضوں سے آزاد کراسکتا ہے لیکن ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے بچے گٹر میں گر کر مررہے ہیں۔

کراچی میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پر اہل اقتدار کی توجہ دلانا چاہتے ہیں، یہاں کوٹہ سسٹم کے باوجود شہر کے بچوں کو نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے، شہر میں لالوکھیت مارکیٹ کا ٹیکس بھی پورے لاہور سے زیادہ ہے، جب کہ کراچی پورے ملک کو معاشی قرضوں سے آزاد کراسکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی گلیوں کو ہرا بھرا، سرسبز و شاداب کرنے کی ضرورت ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، ہرانسان کو اپنی زندگی میں کم از کم 8 درخت لگانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی کے عوام شہر کو سرسبز و شاداب بنانے میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیں،  حق پرست عوام شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں نکاسی آب کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔