The Dawn News - Pakistan - Islamabad

9 مئی کے حالات و واقعات بھی فیض حمید کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے حالات و واقعات بھی فیض حمید کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، مگر وہ اکیلے ملوث نہیں تھے۔

نجی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے 9 مئی کے واقعات کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی، ٹارگٹ طے کیے اور سازش کا تجربہ فراہم کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل قمر جاید باجوہ کی ریٹائرمنٹ قریب پہنچی تو فیض حمید نے خود آرمی چیف بننے کے لیے آخری 24 گھنٹوں تک کوششیں جاری رکھیں، نواز شریف سے معافیاں مانگیں، ہماری صفوں سے ایک بندے سے بھی رابطہ کیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ مزید توسیع یا فیض حمید کی بطور آرمی چیف تقرری چاہتے تھے، آخر میں انہوں نے ہماری حکومت کو مختلف آپشن بھی دیے کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف نہیں بناتے تو کسی تیسرے شخص کو بنا دیں، مگر موجودہ آرمی چیف عاصم منیر کو نہ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا آپس میں ذاتی تعلق بھی بہت گہرا تھا، جبکہ دونوں کے سسر بھی آپس میں قریبی تعلق رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ نجی ہاؤسنگ اسکیم ٹاپ سٹی کے معاملے میں مداخلت سمیت پاکستان آرمی ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیوں پر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو پیر کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔