The Dawn News - World - Asia

غیر مقبول جاپانی وزیر اعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے آئندہ ماہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے مطابق ان کے مستعفی ہونے کے ساتھ ان کے غیر مقبول اور معاشی زبوں حالی کے  3 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔

حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) جو کئی دہائیوں سے تقریباً بلاتعطل حکومت کر رہی ہے، پارٹی میں آئندہ ماہ اپنے قائد کے انتخاب کے لیے مقابلہ ہوگا جس کا فاتح شخص ہی وزیر اعظم بنے گا۔

فومیو کشیدا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پارٹی سربراہ کے لیے بطور امیدار دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

فومیو کشیدا نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اس (پارٹی) کے صدارتی انتخابات میں لوگوں کو یہ دکھانا ضروری ہے کہ ایل ڈی پی بدل رہی ہے اور  پارٹی ایک نئی ایل ڈی پی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے شفاف، کھلے انتخابات اور آزادانہ، بھرپور بحث ضروری ہے، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی تبدیل ہوگی سب سے واضح پہلا قدم میرا الگ ہونا ہے۔

اکتوبر 2021 سے وزیر اعظم کے عہدے پر موجود 67 سالہ فومیو کشیدا نے جاپانی شہریوں کی  آمدنی کو متاثر کرنے والی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کئی اسکینڈلز کی وجہ سے  اپنی اور اپنی پارٹی کی پول ریٹنگ میں تیزی سے کمی دیکھی ہے۔

نومبر میں فومیو کشیدا نے 170 کھرب (اس وقت 100 ارب ڈالرز سے زیادہ) مالیت کے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا اور  مہنگائی کے دباؤ کو کم  کرنے اور اپنی وزارت عظمیٰ کو بچانے کی کوشش کی۔

لیکن یہ اقدام بھی دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت والے ملک میں ووٹرز اور ان کی اپنی پارٹی کے اندر ان کی غیر مقبولیت میں کمی کرنے کا باعث بننے میں ناکام رہے۔