The Dawn News - Pakistan - Karachi

صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس: ٹرائل کورٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش
گھوٹکی کے صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔

گھوٹکی کے صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں مقتول کی والدہ کی تحفظ فراہمی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، نصر اللہ گڈانی کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت عدالت عالیہ نے کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے  کہا  کہ  بتایا جائے کیس میں اب تک چالان جمع ہوچکا ہے یا نہیں؟

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) گھوٹکی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

ایس ایس پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، کیس کا حتمی چالان اسکروٹنی مراحل میں ہے۔

24 مئی کو صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی میں علاج کے دوران دم توڑ گئے تھے۔

صحافی نصراللہ گڈانی پر گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

28 مئی کو صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ ان پر حملے کے آٹھویں روز درج کر لیا گیا تھا۔

قتل کا مقدمہ صحافی نصراللہ گڈانی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ میرپورماتھیلو میں 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ 35 سالہ رپورٹر نصراللہ گڈانی گزشتہ کئی سال سے سندھ زبان کے اخبار ’عوامی آواز‘ سے وابستہ تھے اور سوشل میڈیا پر عوامی مسائل کے حوالے سے آواز انتہائی سرگرم تھے۔

وہ اپنی ویڈیوز اور خبروں میں اندرون سندھ عوام کو درپیش مسائل، جاگیردارانہ نظام کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے تھے۔