The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوارج ہلاک
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود مزید خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی جا رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔

دو دن قبل جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 4 فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار شہید جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

10 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے۔