The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی: کار ساز روڈ حادثے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں
کراچی کے علاقے کار ساز روڈ پر ہونے والے اندوہناک واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں، اس حادثے میں باپ اور بیٹی تیر رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ خاتون کی گاڑی کو تیز رفتاری سے سروس روڈ پر رواں دواں دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی رفتار  سروس روڈ کے لحاظ سے دگنی سے بھی زائد تھی، سروس روڈ پر 30 سے 40 کی اسپیڈ میں گاڑی چلائی جاتی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کی گاڑی کی اوور اسپیڈنگ  واضح ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اندازے کے مطابق خاتون 100 کی اسپیڈ سے گاڑی چلا رہی  تھیں، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی دی گئی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جبکہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے تھے، عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ جیپ چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھی۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے خاتون ڈرائیور کو گھیرا تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر جیپ چلانے والی خاتون نتاشا کو حراست میں لے لیا تھا۔

مبینہ طور پر نشہ کرکے گاڑی چلانے کی تصدیق کے لیے زیر حراست خاتون کا جناح ہسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا گیا تھا۔

بعد ازاں اسی روز کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔