The Dawn News - Pakistan - Lahore

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ان کی تمام پراپرٹیز بھی 90 دن کے لیے منجمد کر دی گئیں۔

پرویز الہٰی، مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی ملزمان مونس الہی اور ضیغم عباس کی پراپرٹیز منجمد کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے مونس الہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے، سابق وفاقی وزیر مونس الہی سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ مقدمے مونس الہی سمیت دیگر 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے مونس الہی سمیت 9 ملزمان کے خلاف پیش کیے گئے تھے، جس میں سابق وفاقی وزیر سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال 6 جون کو ایف آئی اے نے مونس الٰہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کروایا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔

مقدمے میں درج کیا گیا تھا کہ مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی اور فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں۔

22 جولائی کو لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

30 ستمبر کو لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اس کے بعد اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے 3 نومبر کو مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، تحریری حکم میں عدالت نے لکھا کہ مونس الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوا مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

بعد ازاں اس مقدمے میں مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے تھے۔