The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو تھانہ گولڑہ منتقل کر دیا، پولیس نے ترنول پہنچنے پر شیر افضل مروت کو گرفتار کیا۔

شیرافضل مروت کے بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو بیان میں کہا کہ شیر افضل خان مروت کو اسلام اباد پولیس نے رہا نہیں کیا ہے، اسلام آباد پولیس کی پریس ریلیز جھوٹی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں بازیابی کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  اسلام آباد انتظامیہ نے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی،  تاہم شیر افضل مروت کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی  جس کی  بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگرکارکنان کو بھی حراست میں لے گیا ہے،

یاد رہے کہ  آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا تھا۔

تاہم لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد روانگی کے لیے ٹھوکر پر جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس لاہور سے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے ٹھوکر پر جمع ہوگئی، پولیس نے لاہور کی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سمیت 2 خواتین اور ڈائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ جلسے کے پیش نظر انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے مین جی ٹی روڈ پرکنٹینرز بھی رکھ دیےگئے، سڑک کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھنے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ممکنہ جلسے کے پیش نظر جلسہ گاہ کو بھی کھود دیا گیا تھا۔