The Dawn News - Pakistan - Sindh

ایران بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین آبائی علاقوں میں سپرد خاک
3 روز قبل ایران میں پیش آئے خوفناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کو  ان کے آبائی شہروں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئیں، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جاں بحق افراد میں سے 10 کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ،  6 کا کشمور،  4 کا خیرپور،  3 کا قمبر شہداد کوٹ،  2 کا جامشورو، 2 کا تعلق کراچی اور ایک کا دادو سے ہے۔

تعاون پر ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں، دفتر خارجہ

دوسری طرف، ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ایران بس حادثے میں  جاں بحق اور زخمی زائرین کی پاکستان  منتقلی میں تعاون پر ایرانی حکومت کے شکرگزار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا  کہنا تھا کہ ایران بس حادثہ کے جاں بحق 28 زائرین کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں، خصوصی طیارے کی آمد کے موقع پر صوبائی وزیر ناصر شاہ، وزارت خارجہ کے ڈی جی بھی موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ خصوصی طیارے میں حادثے کے 16 زخمی پاکستانی بھی واپس آئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ طیارہ روانگی سے قبل گورنر یزد مہران فاطمی نے مرحومین کے لیے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار بس کو موڑ پر الٹنے کے بعد کئی فٹ تک گھسٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حادثہ مبینہ طور پر بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔