The Dawn News - Sport - Cricket

پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی تاریخی کامیابی، پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی جب کہ  قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم  شکست کے دہانے پر پہنچ گئی اور اس نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا ہے

راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز  بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں پاکستان کی  پوری ٹیم صرف 146 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم تاریخ رقم کردی جب کہ  قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23  رنز سے اننگز شروع کی تو کپتان شان مسعود جلد آوٹ ہوگئے، بابر اعظم 22 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے۔

ان کے بعد عبداللہ شفیق بھی 37  رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سلمان آغا بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے تک پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 22 اور شاہین آفریدی ایک رن بناکر کریز پر موجود  ہیں، قومی ٹیم کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 9 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کے 6 کھلاڑی ہوچکے تھے۔

وقفے کے بعد جیسے ہی کھیل شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی اپنے انفرادی اسکور میں ایک رن کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے، انہیں 2 رنز پر مہدی حسن نے نشانہ بنایا، ان کے بعد نسیم شاہ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو سب سے زیادہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،  مہدی حسن نے انہیں آؤٹ کیا، ان کے بعد آنے والے محمد علی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے، اس طرح پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 30 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3، شرف الاسلام، حسن محمود اور ناہد رانا  نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے 191 رنز کی شاندار باری کھیلنے والے مشفیق الرحیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مہمان ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم  پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 448 کے جواب میں  565 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے میزبان ٹیم پر 117رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ نسیم شاہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔

میچ آفیشلز

ایڈرین ہولڈ سٹوک اور رچرڈ کیٹل برو ( آن فیلڈ امپائرز) مائیکل گف (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)