The Dawn News - Pakistan

گیس پائپ لائن سے متعلق ایران نے پاکستان کےخلاف ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا
گیس پائپ لائن سے متعلق ایران نے  پاکستان کے خلاف ثالثی عدالت سے رجوع  کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایران نے پاکستان کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا  اگلے ماہ ستمبر میں پائپ لائن سے متعلق  پیرس کی ثالثی عدالت  سے رجوع کرنے کا ارادہ ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایران کے پاکستان کے خلاف ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر پاکستان اور ایران سفارتی سطح پر رابطے میں ہیں۔

حکومتی ذرائع  نے بتایا   کہ ثالثی میں پاکستان کا کیس مضبوط ہے، تاہم نوٹس کےمندرجات کو معاہدے کی پابندی کی وجہ سے خفیہ رکھا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بعض میڈیا جرمانے کی رقم پر قیاس آرائیاں کرکے سنسنی پھیلا رہے ہیں، ایران نے بھی رقم کی کوئی بات نہیں کی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ  بعض میڈیا پر چلنے والی خبروں کا پاکستان کےخلاف استعمال ہونے کا اندیشہ ہے اس لیے ملک کے وسیع تر مفاد میں گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے ۔

ذرائع کے مطابق جو بھی معاملات ہیں ان کوسفارتی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔

11 مارچ 2013  کو امریکا کی شدید مخالفت اور ممکنہ پابندیوں کی دھمکی کے باوجود   آصف زرداری اور ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن کے پاکستانی حصے کی تعمیر کا افتتاح کردیا گیا تھا۔

24 جنوری 2020 کو ایوان بالا (سینیٹ) میں وزارت توانائی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان-ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے رک گیا ہے۔

18 مئی 2023 کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل نہ کیا تو پاکستان کو 18 ارب ڈالر کا بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

7 اگست 2023 کو پاکستان نے ایران کو اربوں ڈالر کے ایران-پاکستان (آئی پی) گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق معاہدے کے تحت طے شدہ ذمہ داری کو معطل کرنے کے لیے ’فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ‘ نوٹس جاری کیا تھا جس میں پاکستان کے قابو سے باہر بیرونی عوامل کا حوالہ دیا گیا۔

سادھے الفاظ میں پاکستان نے اس وقت تک منصوبہ آگے بڑھانے سے اپنی معذوری ظاہر کی ہے جب تک کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں یا امریکا کی جانب سے اسلام آباد کو منصوبے پر آگے بڑھنے کے لیے کوئی مثبت اشارہ دیا جائے۔

یہ منصوبہ 24 کروڑ عوام کے جنوبی ایشیائی ملک میں توانائی کی شدید قلت کے باوجود تقریباً ایک دہائی سے سرد خانے میں پڑا ہے۔

23 فروری 2024 کو کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ۔ ایران گیس پائپ منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 2009 میں معاہدہ طے پایا تھا کہ گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت 1931 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی جانی ہے جس میں 1150 کلومیٹر ایران اور 781 کلومیٹر پاکستان کے اندر ہوگی۔

منصوبے کے تحت پاکستان کو جنوری 2015 میں گیس کی سپلائی ہونی تھی تاہم اب تک منصوبہ مکمل نہ کیا جاسکا اور کب تک مکمل ہوگا اب تک یہ بھی واضح نہیں ہے۔

ایران منصوبے کے تحت پہلے ہی 900 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرچکا ہے، تاہم ایران کی جانب سے 250 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر ہونا اب بھی باقی ہے۔

21 مارچ 2024 کو جنوبی اور وسط ایشیا کے امور کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ امریکا ایران-پاکستان (آئی پی) گیس پائپ لائن منصوبے کو روکنے کے مقصد پر کام کر رہا ہے۔