The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیفنس، کلفٹن، قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے، جبکہ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج بھی وقفے وقفے سے درمیانی سے تیزشدت کی بارش کاسلسلہ جاری رہےگا جبکہ مون سون ہوا کا انتہائی کم دباؤ اس وقت سندھ اور بھارتی گوجرات کی سرحدپر موجود ہے اور آنے والے چند گھنٹوں میں یہ سسٹم مغرب کی طرف بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹر جبکہ ٹھٹھہ، بدین میں 300 تا 400 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں اس وقت شمال مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا کے کم دباؤ کے مغرب کی جانب بڑھنے سے کراچی میں تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کے ساتھ تیزبارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق تیز ہواؤں اور بارشوں سے کمزور چھتیں اوردیواریں گرسکتی ہیں، مزید کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے نتیجے میں   بل بورڈز، بجلی کے کھمبے اور سولر پینلز خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ڈیپ ڈپریشن کراچی اور ملحقہ علاقوں کی طرف بڑھنا شروع ہوجائے گا، بارش برسانے والا یہ سسٹم کافی مضبوط ہے جو ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں موجود ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا  کہ اس سسٹم کے تحت 28 سے 30 اگست تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، جوں جوں سسٹم قریب آئے گا بارش میں شدت آئے گی، طاقتور مون سون ہواؤں کا سسٹم کراچی سمیت سندھ بھرمیں طوفانی بارشوں کاسبب بنےگا، ڈیپ ڈپریشن کے نتیجے میں 28 سے 33 نارٹیکل مائل کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ادھر ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 37 نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے اور ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 62 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔