The Dawn News - Pakistan - Sindh

خیرپور: ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی، ظفر عباس حاجانو کے قتل کا مقدمہ درج
خیرپور پولیس نے ٹک ٹاکر  سیما خاصخیلی اور ان کے منگیتر  ظفر عباس حاجانو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقدمہ پنو عاقل کی رہائشی یاسین اندہر اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول نوجوان ظفر عباس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا، ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی اور ظفر عباس حاجانو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں ملی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ  مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 24 اگست کو  سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر سکھر میں اولڈ نیشنل ہائی وے پر کھڑی ایک کار سے ایک خاتون ٹِک ٹکر اور اس کے منگیتر کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

خیر پور ڈسٹرکٹ کے اے سیکشن پولیس اسٹیشن پر تعینات حکام نے بتایا کہ جاں بحق شہریوں کی شناخت سیما خاصخیلی اور ظفر عباس حاجانو کے نام سے ہوئی، کار پرانی قومی شاہراہ کے ساتھ واقع ایرانی کوثر ہسپتال کے قریب کھڑی پائی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ لاشیں تین دن پرانی ہیں اور گاڑی 2 روز قبل اس مقام پر کھڑی کی گئی تھی، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا۔

ایس ایچ او اقبال نون نے کہا کہ قاتلوں کی مقتولین سے کوئی دشمنی ہو سکتی ہے لیکن واردات کے محرکات کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے۔

تاہم خاتون کے اہل خانہ نے دوہرے قتل کی واردات کو ازدواجی تنازع سے جوڑا۔

ظفر عباس حاجانو کا تعلق کوٹ ڈیجی تعلقہ کے گاؤں رند حاجانو سے تھا اور سیما خاصخیلی خیرپور کی غریب آباد کالونی کی رہائشی تھی۔

سیما خاصخیلی کے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹی کی پنوں عاقل کے رہائشی یاسین اندھر سے شادی ہوئی تھی لیکن ظفر عباس حاجانو سے محبت ہونے کے بعد طلاق ہوگئی، وہ دونوں شادی کرنے والے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیما خاصخیلی تین روز قبل بازار گئی تھی اور اس کے بعد گھر نہیں لوٹی، ان کا کہنا تھا کہ ہم کافی تلاش کے باوجود اسے تلاش نہیں کر سکے۔