The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان کے سیکیورٹی انچارج کی بازیابی کیس میں ایس پی اور ایس ایچ او عدالت طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کیس میں اسلام آباد پولیس کے متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو کل طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے لاپتا عمر سلطان کے والد سلطان جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل راجا قدیر جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس نے 26 اگست کو بغیر وارنٹ سیکٹر ایف 10 سے گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانے میں عمر سلطان کی بازیابی کے لیے درخواست دی مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمر سلطان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف درج مقدمات اور نظر بندی احکامات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمر سلطان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف غیرجانبدار انکوائری کا حکم دے کر ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ایس پی اور ایس ایچ او کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔