The Dawn News - News

پشاور: پی ٹی آئی ایم پی اے کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پشاور میں پیسکو گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الہٰی سیکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4 فیڈرز زبردستی آن کرالیے۔

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ ممبر صوبائی اسمبلی نے پیسکو اسٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور فیڈرز آن کروائے، انہوں نے زبردستی دلہ ذاک، ہزارخوانی ون، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ زبردستی فیڈرز آن کرانے کے باعث دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کے لیے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیسکو کی جانب سے ایم پی اے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی فضل الہیٰ کی جانب سے ہجوم کے ہمراہ پیسکو سب ڈویژن میں داخل ہو کر زبردستی بجلی بحال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر پیسکو نے پشاور پولیس کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔