The Dawn News - World - Africa

جمہوریہ کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش کے دوران 129 افراد ہلاک
جمہوریہ کانگو  کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران کم از کم 129 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزیر جیکومین شبانی نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 129 لوگ مارے گئے جن میں 24 وہ  افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتباہ کے بعد گولی مار دی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دیگر 59  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کی وزارت نے بتایا کہ کئی لوگ کچلا گئے  یا ان کا دم گھٹ گیا اور متعدد خواتین کا ریپ بھی کیا گیا۔

عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً 2 بجے جیل میں فائرنگ شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

دارالحکومت میں رہنے والے 40 سالہ الیکٹریشن دادی سوسو نے اطلاع دی  کہ سیکیورٹی فورس کی گاڑیاں صبح سویرے لاشیں  لے کر روانہ ہوگئیں۔

تاہم حکام نے اس حوالے  وضاحت  نہیں کی  کہ اس واقعے میں کتنے قیدی فرار ہوئے یا کتنوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی، لیکن پیر کی صبح حکومت کے ترجمان پیٹرک مویا نے قومی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔