The Dawn News - Pakistan

پی ٹی آئی والے جلسہ ضرور کریں لیکن یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مقصد عمران خان کے کیسز ختم کرانا ہے، وہ جلسہ ضرور کریں لیکن دوبارہ 9 مئی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انہیں این آر او ملے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ  پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کر کرے، جلسے کریں لیکن رنگ بازی اور شعبدے بازی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان جلسوں سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا معاہدہ نہیں رکے گا اور نہ ہی معیشت کو کوئی دھچکا لگے گا، بار بار جلسہ جلسہ کہہ کر یہ تاثر نہ دیں کہ انتظامیہ آپ کو جلسہ نہیں کرنے دے رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے آپ اس بار جلسہ کرکے دکھائیں گے جس کا واحد مقصد این آر او ہے کیوں کہ پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد ایک ہی ہے کہ اڈیالہ کے مجرم کو معافی دلوائی جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ کرینیں لے کر آؤں گا، آپ اپنی کارکردگی لے کر آئیں، عوام کے پیسوں سے اسلام آباد پر چڑھائی نہ کریں، سب سے زیادہ دہشت گردی اور بے امنی خیبر پختونخوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں آکر بڑھکے مار کر آپ اپنی کارکردگی نہیں چھپا سکتے، آپ کی شہداء سے کیا لڑائی ہے؟ کیا ناراضگی ہے؟ جب شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن آتا ہے آپ تب بھی شہداء کے گھر نہیں جاتے، سیدھی بات کریں کہ آپ جلسہ کے ذریعے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جلسوں اور دھرنوں کے دوران کاروبار زندگی مفلوج کیا گیا، ماضی میں اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس بار جلسے میں قانون کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹاجائےگا۔

لیگی سینیٹر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے،  ہرگروپ پی ٹی آئی پر قبضے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا مقام ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مداخلت کے بعد جلسے کی جگہ تبدیل کی گئی۔