The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری، اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دیدی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے لیے سارجنٹ ایٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اسپیکر ایاز صادق نے کمیٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں تشکیل دے دی۔

کمیٹی تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی 48 گھنٹے میں رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔

اس کے علاوہ اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاوس کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے سیکیورٹی پر مامور افراد کو غفلت برتنے پر کڑی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی کے احاطے سے اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا تھا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے احاطے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں گزشتہ روز کے واقعےکو سنجیدہ لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا اس کا مقدمہ درج ہوا تھا، اگر ضرورت پڑی تو گزشتہ روز کے واقعے کی بھی ایف آئی آر کٹواؤں گا، اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہے، کل جو کچھ ہوا اس کی فوٹیجز چاہیے، تاکہ ذمے داروں کا تعین ہو سکے۔