The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لیے تمام معاملات طے پا گئے ہیں، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے ساتھ 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لیے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور رواں ماہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے یہ بیان آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لیے 25 ستمبر کو مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کیے جانے کے بعد جاری کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور ملکی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے7 ارب ڈالرز کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے کے ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو شیڈول کردیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان نے ترقیاتی شراکت داروں سے درکار ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں اور آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔