The Dawn News - Pakistan - Sindh

خیرپور: زہریلا دودھ پینے سے 13 افراد جاں بحق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جاں بحق 13 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشہ آور اشیا اور زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے،  نشہ آور اشیا اور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو  نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے معدے، ناک اور جسم کے دیگر اعضا کے نمونے لیے گئے تھے، 13 افراد کو زہر دے کر مارنے کی میڈیکل رپورٹ پر تفصیلی غور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعےکےتمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کرقانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ انکوائری کےدوران کوئی شخص ذمہ دار نکلا تو وہ قانون کی پکڑ میں آئےگا، 20 روز قبل نواحی گاؤں ہیبت بروہی میں 13 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ معصوم بچوں سمیت 13 جانیں گئیں، معاملہ کافی حساس ہے، پراسرار موت نے پورے گاؤں کو صدمے میں ڈال دیا ہے کیونکہ متاثرین ایک ہی گھر کے  افراد تھے، اس ہولناک سانحے کے پیچھے اصل وجہ اور محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں گل بیگ بروہی، ان کی اہلیہ، پانچ بیٹے، تین بیٹیاں اور دیگر شامل ہیں۔