The Dawn News - Life & Style - Celebrity

ماں کی گود میں بھی آرٹسٹ تھا، اپنے ہی رشتے داروں نے قدر نہیں کی، فردوس جمال
سینیئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی آرٹسٹ ہیں، وہ ماں کی گود میں بھی فنکار تھے لیکن ان کی قدر نہیں کی گئی، اپنے ہی رشتے داروں نے ان کا گھر میں آنا بند کردیا تھا۔ْ

فردوس جمال حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور مشکلات پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے کہا کہ اگرچہ ان کی پیدائش پشاور میں ہوئی لیکن انہیں شہرت اور نام لاہور نے دیا، انہیں داتا کی نگری نے فردوس جمال بنایا۔

ان کے مطابق وہ بہت کم عمر تھے جب ان کے والدین کا انتقال ہوا، جس بعد ان کی زندگی میں مشکلات بھی آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے بڑا دکھ یہ ملا کہ ان کی شادی آرٹسٹ سے نہیں ہوئی، وہ جس طرح کے فرد تھے، اسی طرح کا ساتھی انہیں نہیں ملا۔

اسی بات پر انہوں نے مزید کہا کہ انہیں افسوس نہیں کہ ان کی شادی وہاں کیوں ہوئی بلکہ وہ اپنے دل کا شکوہ کر رہے ہیں کہ کاش انہیں آرٹسٹ ساتھی ملتا۔

فردوس جمال نے واضح کیا کہ وہ اپنی شادی اور بچوں سے خوش ہیں اور انہیں سب سے زیادہ خوشی بڑے بیٹے حمزہ جمال کی پیدائش پر ہوئی تھی۔

انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ وہ پیدائشی آرٹسٹ تھے اور تاحال آرٹسٹ ہیں جب کہ ماں کی گود میں بھی وہ آرٹسٹ تھے لیکن انہیں شادی کے لیے ویسا شخص نہیں ملا، جیسے وہ خود تھے۔

انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ پشاور میں رہتے تھے تو ان کے رشتے داروں نے ان کے گھر آنے پر پابندی لگا دی تھی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کی خالہ نے بھی ان کے گھر آنے پر پابندی لگادی تھی اور ان کی والدہ کو کہا تھا کہ ان کا بیٹا ڈراموں اور فلموں کی باتیں کرتا ہے، وہ ان کے بچوں کو بھی خراب کرے گا، انہیں ہمارے گھر آنے سے روکیں۔

اداکار نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ضیا الحق صدر تھے، تب دلیپ کمار کے اعزاز میں صدر مملکت نے عشائیے کا اہتمام کیا تھا، جہاں ضیا الحق نے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر دلیپ کمار سے ملوایا اور انہیں کہا کہ فردوس جمال پاکستان کے دلیپ کمار ہیں۔

پروگرام کے دوران فردوس جمال نے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں، انہیں محبت اور عزت بھی ملی اور اب وہ 70 سال کے ہوچکے ہیں، اب آگے انہیں اپنی موت نظر آتی ہے۔