The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان، روس کے درمیان معیشت، تجارت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایم او یو پر دستخط
پاکستان اور  روس نے معیشت اور تجارت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق  مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور  روس نے وزارت خارجہ، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب  کے دوران معیشت اور تجارت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے ایک میمورنڈم آف انڈراسٹنڈنگ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے نے بھی شرکت کی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) اور سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج ( ایس پی آئی ایم ای ایکس) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے پی ایم ای ایکس  کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر فرحان طاہر اور روس کی جانب سے صدر  ایس پی آئی ایم ای ایکس کے  ایگور آرٹیمیف نے دستخط کیے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور بیلاروس-روس-قازقستان-ازبکستان-افغانستان-پاکستان کی تیاری اور ترقی کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ معاہدے میں شمولیت کی دستاویز پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری وزارت مواصلات علی شیر محسود نے دستخط کیے۔