The Dawn News - Sport - Cricket

سابق سری لنکن کرکٹر پر آسٹریلیا میں 20 سال کی پابندی عائد کردی گئی
سری لنکا کے سابق اوپننگ بلے باز دلیپ سماراویرا پر کرکٹ وکٹوریہ میں ملازمت کے دوران نامناسب رویے میں ملوث ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا میں کوچنگ کرنے پر 20 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سابق سری لنکن کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق کے قانون کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دلیپ سماراویرا کے رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ان پر 20 سال کی پابندی عائد کی، اس عرصے کے دوران سری لنکن کھلاڑی کو کرکٹ آسٹریلیا میں کسی بھی قسم کی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

52 سالہ دلیپ سماراویرا پر کرکٹ آسٹریلیا کے انٹیگریٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پابندی عائد کی گئی۔

سری لنکا کی جانب سے 1993 سے 1995 تک 7 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچز میں نمائندگی کرنے والے دلیپ سماراویرا طویل عرصے تک ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں وکٹوریہ ویمنز اور میلبورن اسٹارز کے اسسٹنٹ کوچ رہ چکے ہیں جب کہ اس سال کے اوائل میں انہیں وکٹوریہ ویمنز  ٹیم کے سینئر کوچنگ کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دلیپ سماراویرا نے کرکٹ آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.23 کی خلاف ورزی کی۔

وکٹورین کرکٹ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر نک کمنز نے ایک بیان میں سری لنکن کھلاڑی کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’وہ کوڈ آف کنڈکٹ کمیشن کے فیصلہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کھلاڑی نے جرات کا مظاہرہ کیا،  ان لوگوں کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہے جو نامناسب رویے کا شکار ہوتے ہیں جب کہ وہ تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔