The Dawn News - Life & Style

دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا خان، خوشحال خان
جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا پور کے مرکزی اداکاروں رمشا خان اور خوشحال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ڈراما پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے اور اس کی شوٹنگ کے دوران استعمال کی گئی ٹیکنالوجی فلموں والی ہے۔

حال ہی میں رمشا اور خوشحال خان نے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ ڈرامے کی کہانی افسانوی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، تمام کردار افسانوی ہیں۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ دنیا پور کی شوٹنگ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی کی گئی اور ہر جگہ پوری کاسٹ اور دیگر افراد ساتھ جاتے تھے۔

خوشحال خان نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فلموں کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، کیمرا سے لے کر ایکشن ڈائریکٹرز اور کاسٹیوم ڈیزائنرز سے بھی الگ الگ تھے۔

ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایک طرح سے بدلے اور خاندانی و قبائلی تصادم کے ارد گرد گھومتی ہے اور وہ ڈرامے میں اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لیتی دکھائی دیتی ہیں۔

خوشحال خان کے مطابق وہ بھی ایک طرح سے اپنے خاندان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور وہ جہاں اچھے کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ غلط روپ میں بھی نظر آئیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں رمشا خان نے دعویٰ کیا کہ دنیا پور شہرہ آفاق ہولی وڈ سیریز گیم آف تھرونز کی کاپی نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسری فلم کو دیکھ کر ڈراما بنایا گیا، البتہ ممکن ہے کہ لوگوں کے بعض مناظر دوسری سیریز اور فلموں جیسے نظر آئیں۔

اسی طرح خوشحال کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا نام دنیا پور ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بھارتی سیریز مرزاپور کی کاپی ہے۔

ڈرامے کے بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دونوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے لیکن انہیں درست انداز میں معلوم نہیں کہ شوٹنگ پر کتنا خرچہ آیا۔

میزبان نے جب انہیں بتایا کہ رپورٹس ہیں کہ دنیا پور کی تیاری میں 25 سے 30 کروڑ روپے لگے ہیں تو اس بات میں کتنی صداقت ہے؟ اس پر دونوں اداکاروں نے جواب دیا کہ انہیں بجٹ کا درست علم نہیں، البتہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ دنیا پور مہنگا ترین ڈراما ضرور ہے۔

دنیا پور کو گرین ٹی وی پر 25 ستمبر سے نشر کیا جائے گا، اس کی کہانی دنیا پور نامی افسانوی علاقے اور اس پر بادشاہی کے لیے جنگ لڑنے والے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے کی ہدایات شاہد شفاعت نے دی ہیں، اس میں رمشا خان، نعمان اعجاز، منظر صہبائی، خوشحال خان اور دیگر نے کردار ادا کیے ہیں۔