The Dawn News - Pakistan - Punjab

پارلیمنٹ بدقسمتی سے عوام کی کم طاقتور کی زیادہ خدمت کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بدقسمتی سے عوام کی کم طاقتور کی زیادہ خدمت کر رہی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اپنی تجویز بیان کی، حکومت نے ایک کاپی پیپلز پارٹی کو اور ایک ہمیں دی، حکومت سے کہا کہ ہمیں آئینی ترمیم کا مسودہ دکھائیں، مسودہ دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی قسم کا مسودہ دینے کے لیے تیار نہیں ہو رہی تھی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت بغیر تیاری کے ایوان سے توقع کر رہی تھی کہ اس سے تعاون کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے لیکن یہاں انسانی حقوق اور بنیادی حقوق کا دائرہ محدود کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے مفادات کا لین دین ہماری سیاست بن گئی ہے لیکن ہم نے نظریات، اصول اور قوم کی آواز کو تقویت دینے کی سیاست کی اور ہر ایسی تجویز کو مسترد کردیا جو مفاد عامہ کے خلاف تھی، ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف حکومت کو تحفظ دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تجویز اس لیے دی کہ آئین میں وفاقی عدالتوں کا تصور ہے، دوسری وجہ سپریم کورٹ میں عام لوگوں کے اس وقت 60 ہزار کیسز زیر التوا ہیں جبکہ پورے ملک کی عدالتوں میں اس وقت 24 لاکھ کیسز زیر التوا ہیں۔

’حکومت کے پاس اکثریت نہیں تھی، انحصار جے یو آئی اراکین پر تھا‘

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ جب ہمیں مسودہ دیا گیا تھا اس وقت تک حکومت کے پاس اکثریت نہیں تھی، ان کا  انحصار جے یو آئی اراکین پر تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ وہ بھی تجاویز بنائیں ہم بھی مسودہ تیار کرتے ہیں، ہم چاہتے کہ اتفاق رائے پیدا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کا اپنا دائرہ کار ہے جسے آئین متعین کرتا ہے اور اگر ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار تک خود کو محدود رکھے گا تو وہ اپنا کردار بڑی خوش اسلوبی سے ادا کرپائے گا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ متبادل تجاویز کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے اور کچھ دنوں کے بعد اس کا مسودہ تیار کیا جائے گا، ہمارا آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے موجود ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہمیں حکومت کی بدنیتی نظر آئی کہ آئینی عدالت کی تجویز قبول کرکے بھی وہ عدالتی ڈھانچہ اس طرح تشکیل دے رہے تھے جس سے مخالفین کو دیوار سے لگایا جائے اور اسے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہم اپوزیشن بینچوں پر ہیں اور  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بھی اپوزیشن میں ہے، بہتر ہے پی ٹی آئی اور  ہمارا تلخی والا دور ختم ہوتا ہے تو اس پر آگے بڑھنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم اس کسی اتفاق رائے پر پہنچتے ہیں تو یہ پاکستانی سیاست کے لیے اچھی علامت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم شکایت کر رہے ہیں کہ ہمارے پاس مسودہ نہیں ہے اور ہمارے مؤقف کی تائید اس وقت عوام میں زیادہ ہے۔

’حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکتی‘

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پارلیمان ایک ایسا کردار ادا کر رہی ہے جس میں عوام کی خدمت کم اور طاقتوروں کی خدمت زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو انہوں نے سرسری طور پر دیکھا ہے حکومت جو کام پارلیمنٹ میں نہیں کرسکی اس کو آرڈیننس کے ذریعے لایا جارہا ہے، آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت غلط کام کرنے پر بضد رہی تو جے یو آئی (ایف) ان کے راستے کی رکاوٹ بنے گی۔

’قومی ترانے کے احترام میں نہ کھڑے ہونے سے کوئی آسمان نہیں گرتا‘

مولانا فضل الرحمٰن نے ایک سوال پر کہا کہ ان کا خیال ہے کہ حکومت اپنی مدت  پوری نہیں کر سکتی اور مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے عوام کے اندر ناراضی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ قومی ترانے کے احترام میں کچھ لوگ(افغان سفارتکار) کھڑے نہیں ہوئے اس پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے جواب دیا کہ یہ سوال زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جو اللہ کے سامنے بھی کھڑے ہونے کو تیار نہیں ہوتے جھنڈے کے لیے کھڑے ہونے کو فرض عین سمجھ لیتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوگئے تو احترام ہے، ہم تو سب کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن جوکھڑے نہ ہوئے تو کوئی آسمان نہیں گرتا۔

17 ستمبر کو سوشل میڈیا پر پشاور میں رحمت اللعالمین کانفرنس کی تقریب کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین کے علاوہ افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر بھی شریک تھے، تقریب کے دوران قومی ترانے کی دھن بجائی گئی جس پر اس کی تعظیم میں سب لوگ کھڑے رہے لیکن افغان قونصل جنرل اپنے ساتھی سمیت اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔

اس حوالے سے شدید تنقید کے بعد پشاور افغان قونصل خانے کے ترجمان شاہد اللہ ظہیر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ قونصل جنرل ترانے میں موسیقی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے تھے۔

معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کا عدم احترام سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ فعل قابل مذمت ہے، ہم اسلام آباد اور کابل دونوں مقامات پر موجود افغان حکام کو اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔