The Dawn News - World

وزیر اعظم امریکا کے 5 روزہ دورے پر آج نیویارک پہنچیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ دورے کے سلسلے میں آج نیو یارک پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلقہ سلامتی کونسل کی اوپن ڈیبیٹ اور بڑھتی ہوئی سطح سمندر سے ممکنہ خطرات پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت اور گفتگو کریں گے۔

شہباز شریف نیویارک میں امریکا -پاکستان بزنس کونسل اور پاکستانی بینکرز کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے اور ان کو حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کریں گے۔

وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمون یانگ، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈر لیئن سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بِل گیٹس، عالمی بینک کے صدر اجے بانگا اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم فلسطین کے صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں فلسطین میں جاری صہیونی ظلم و جبر کو روکنے اور عالمی برادری کو اس زمرے میں اقدامات کو تیز کرنے کے لیے آمادہ کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

وہ دوست ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ کہ جانب سے برونائی کے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 40 سال مکمل ہونے پر دیے جانے والے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے بنگلہ دیش کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

شہباز شریف اپنے دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں کے سامنے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ممالک کے مسائل، پاکستان کی خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیوں، عالمی معاشی نظام و مقروض ممالک کے مسائل، کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے و ظلم و جبر اور اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے حوالے سے آواز اٹھائیں گے۔