The Dawn News - Sport - Cricket

چیمپیئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں مارخورز کو شکست، پینتھرز 5 وکٹوں سے کامیاب
چیمپیئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پینتھرز نے محمد حسنین اور ساجد خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت مارخورز کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میچ میں مارخورز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

محمد حسنین اور علی رضا نے اپنی ٹیم کو ابتدائی کامیابیاں دلاتے ہوئے زین عباس اور کامران غلام کو چلتا کردیا۔

اس کے بعد فخر زمان اور حسیب اللہ خان نے تیسری وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، ساجد خان نے یکے بعد دیگرے دونوں کو ہی چلتا کردیا، فخر نے 46 جبکہ حسیب نے 26 رنز بنائے۔

اس کے بعد حسنین نے ایک ہی اوور میں افتخار احمد کے ساتھ ساتھ عبدالصمد کو بھی چلتا کر کے مارخورز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

عرفات منہاس اور شاداب نے اپنی اسپن باؤلنگ سے بقیہ چاروں کھلاڑیوں کو چلتا کر کے مارخورز کی بساط 122 رنز پر لپیٹ دی۔

پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے تین، تین جبکہ ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کو اوپنرز نے 51 رنز کا آغاز فراہم کر کے میچ کو یکطرفہ بنانے کی کوشش کی لیکن مارخورز کے باؤلرز نے پھر بھی ہمت نہ ہاری۔

عبدل بنگلزئی نے 41 رنز کی باری کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے ساتھی کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے اور 94 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے بنگلزئی سمیت پانچ پینتھرز پویلین لوٹ چکے تھے۔

ابھی میچ میں پینتھرز کو فتح کے لیے مزید 29 درکار تھے اور مارخورز کی فتح کے امکانات نظر آنے لگے لیکن کپتان شاداب خان اور رجوان محمود نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو مزید کسی نقصان کے بغیر ہدف حاصل کر لیا۔

پینتھرز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے چیمپینئز ون ڈے کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

ساجد خان کو 2 قیمتی وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 15 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ایونٹ میں 17 وکٹیں لینے والے محمد حسنین ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔