The Dawn News - Life & Style

کسی کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ وہ میرے بچوں کے باپ کے طور پر صحیح ہوگا یا نہیں، حاجرہ یامین
اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مرد کو دیکھتی ہیں تو سب سے پہلے یہی سوچتی ہیں کہ مذکورہ شخص ان کے بچوں کے باپ کے طور پر صحیح انسان ہوگا یا نہیں؟

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے زیادہ دوست نہیں لیکن جو ان کے دوست ہیں، انہیں وہ کبھی خود سے دور ہونے نہیں دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں انہوں نے ان ہی لوگوں کو اپنا دوست بنا رکھا ہوا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور اب وہ کسی بھی صورت میں انہیں خود سے دور جانے نہیں دیں گی۔

دوستوں کو آزمانے کے سوال پر حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ کبھی ایسی نوبت ہی نہیں آئی کہ دوستوں کو آزمایا جائے لیکن ان کے دوست اچھے ہیں، انہیں وہ کسی قیمت پر دور نہیں ہونے دیں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں کسی بھی ہدایت کار یا پروڈیوسر کے مطالبات کو نہ ماننے سے نقصان بھی ہوسکتا ہے اور انہیں بھی منع کرنے پر نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کے مطابق ان کے انکار پر انہیں کاسٹ کیے جانے پر پابندی عائد کی گئی اور انہیں ایک طرف سے چار سے پانچ سال تک کوئی کام نہیں ملا، کیوں کہ انہوں نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا۔

حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ مطالبات ماننے سے انکار کا نقصان ان افراد کو ہو سکتا ہے جو جلد شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن جن کا مقصد اچھا کام اور انڈسٹری میں ہمیشہ موجود رہنا ہوتا ہے، انہیں انکار سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اگرچہ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے انکار کی وجہ سے ان پر پابندی بھی عائد کی گئی اور انہیں کئی سال تک کاسٹ نہیں کیا گیا لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس طرح کے مطالبات ماننے سے انکار کیا اور ان سے کس نے مطالبات کیے تھے؟

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں خاندان بنانے اور شوہر سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اب وہ کسی بھی مرد کو دیکھتی ہیں تو ان کے ذہن میں سب سے پہلا خیال یہی آتا ہے کہ مذکورہ شخص ان کے بچوں کے والد کے طور پر کیسے رہیں گے؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی شخص کو تلاش نہیں کر رکھا لیکن فطری طور پر وہ جب بھی کسی کو دیکھتی ہیں تو یہی سوچتی ہیں کہ مذکورہ شخص کس طرح کا والد ہوگا؟ کیا وہ ان کے بچوں کا اچھا والد ہوگا یا نہیں؟