The Dawn News - Sport - Cricket

بابر اعظم ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے مستعفی
قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بابر اعظم نے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ کپتانی سے ہٹ کر اپنی پرفارمنس پر توجہ دوں گا اور بحیثت کھلاڑی ٹیم کے لیے اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز رہا، کپتانی سود مند تجربہ رہا لیکن اب میں توجہ اپنے کھیل پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے قیادت کے دوران سپورٹ کرنے پر اپنے فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے پہلے ہی راؤنڈ میں اخراج کے بعد بابر اعظم نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان کی جگہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن اپنے محدود دور میں وہ بھی پاکستانی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن نہ کر سکے اور پھر انہیں بھی رواں سال قیادت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

بعدازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے الگ، الگ کپتان بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔

شاہین کے بعد قرعہ فال ایک بار پھر بابر کے نام نکلا تھا اور رواں سال مارچ میں انہیں پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم اب تقریباً چھ ماہ بعد انہوں نے دوبارہ قیادت کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دوبارہ قیادت سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کے نامور بلے باز کی بیٹنگ فارم بری طرح متاثر ہوئی تھی اور وہ اس تمام عرصے میں کوئی بھی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

مسلسل خراب فارم کے ساتھ ساتھ ٹیم کی ناکامیوں کو دیکھتے ہوئے متعدد سابق کرکٹرز اور دیگر حلقوں کی جانب سے بابر اعظم کو قیادت چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا گیا تھا۔