The Dawn News - Life & Style

شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، پیسوں کی خاطر شوبز والے جھوٹ دکھاتے ہیں، حرا مانی
معروف اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، وہاں پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے، کیوں کہ شوبز انڈسٹری والوں کو اسی چیز کے پیسے ملتے ہیں اور ان کا یہی کام ہے۔

حر ا مانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے زندگی کو سب سے بڑی استاد بھی قرار دیا اور کہا کہ زندگی ہر کسی کو ہر چیز سکھا دیتی ہے اور انہیں بھی زندگی نے بہت کچھ سکھایا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی نے انہیں وہ کچھ دیا ہے جو وہ چاہتی تھیں، وہ ماضی کے مقابلے متحمل مزاج ہوگئی ہیں، اب وہ خود کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ سوچتی ہیں اور ان کی ہی باتیں سنتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پیار اور محبت کی باتوں کو فلمی قرار دیا اور کہا کہ پیار کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ساتھ ہی حرا مانی نے اعتراف کیا کہ پیار اچھی چیز ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ پیار نہیں کرتیں اور جن سے کرتیں ہیں تو وہ لوگ ان کی عادت بن جاتے ہیں، جن کے لیے وہ جان بھی دینے کو تیار ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں حقیقت اور حقیقی چیزیں پسند ہوتی ہیں، انہیں فطرت سے محبت ہے اور انسان بھی فطری طور پر سچا اور حقیقی ہی ہے لیکن وقت اور حالات اسے کبھی کبھی جھوٹا بنا دیتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ جو بننا چاہتی تھیں وہ بن گئی، کبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ وہ تو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا فلاں کردار بھی ادا کر سکتی تھیں لیکن پھر بعد میں اپنے جواں سالہ بیٹوں کو دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں نہیں وہ یہیں خوش ہیں، انہیں جو ملا وہ بہت ہے، ان کے پاس جو کچھ ہے وہی سب کچھ ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں حرا مانی نے اعتراف کیا کہ شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، یہاں جھوٹ بولا اور دکھایا جاتا ہے، شوبز کے لوگ دوسرے انسانوں کی کہانیاں بیان کرتے ہیں، اس لیے جھوٹ بولنا اور دکھانا ان کی مجبوری اور کام ہے۔

حرا مانی کے مطابق شوبز کے لوگوں کو جھوٹ بولنے اور دکھانے کے ہی پیسے ملتے ہیں اور شوبز کی دنیا فیک ہے۔