The Dawn News - Pakistan

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر
پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے  آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی اور لاہور میں انٹرنیٹ ڈیٹا متاثر ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فوی جی سروسز جزوی طور پر معطل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیربختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں آج قوم کوکی خیل  اور اسلام آباد میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہیں، انٹرنیٹ بند ہونے سے  تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر موبائل فون سروس بند ہے۔