The Dawn News - Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 83 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق آج جمعہ کی نماز کے وقفے پر کے ایس ای-100 انڈیکس 0.54 فیصد یا 444 پوائنٹس اضافے کے بعد 83 ہزار 166 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 82 ہزار 721 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 754 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

اس سے قبل مہینے کے پہلے روز یکم اکتوبر کو انڈیکس 690 پوائنٹس بڑھ کر 81 ہزار 114 پر پہنچا تھا۔

30 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 910 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام میں انڈیکس قدرے بحالی کے بعد 177 پوائنٹس یا 0.22 فیصد تنزلی سے 81 ہزار 114 پر آ گیا تھا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی منظوری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا کیونکہ اس سے بیرونی کھاتوں میں استحکام آئے گا۔

نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ شہاب فاروق نے اس منفی رجحان کو مشرق وسطی میں مجموعی صورتحال کی وجہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا تھا اور انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔