The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کو ایسے احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے جائے گی، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایسے احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی جی سے لے کر ہر پولیس والا الرٹ ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے، ایسا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شہر میں راستے بند ہونے سے لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات کا احساس ہے لیکن لوگوں کو خود احساس ہونا چاہیے کہ یہ ہمیں کس وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے، کن لوگوں کی وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے اور کیوں کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے آنے والے شہریوں کو صبح سے مشکلات ہوئی ہیں اور ہم ان سے معذرت خواہ ہیں لیکن ہمیں اپنے باہر سے آنے والے مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے یہ کرنا پڑا اور ہمیں ان مہمانوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ یہ ایک محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام پورا کریں گے اور جو لوگ بھی احتجاج کا سوچ رہے ہیں اور ایک دفعہ پھر سوچ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری صورتحال آپ کےسامنے ہے، کل بھی درخواست کی تھی جلسے جلوس نہ کریں، کسی پولیس اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں، جو لوگ آ رہے ہیں ان کے پاس اسلحہ موجود ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لےگی، علی امین گنڈاپور کو سوچنا چاہیےکہ وہ کیا کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے کسی نہ کسی سطح پر رابطہ ہے، انہیں امید ہے کہ علی امین گنڈاپور بطور پاکستانی سوچیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے لیے باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی سیکیورٹی اہم ہے، اگر احتجاج کے لیے اجازت سے آتے تو پروٹوکول ملتا، اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے، وفاقی دارالحکومت کے اکثر داخلی اور خارجی راستوں، سڑکوں اور شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اور موبائل فون سروسز معطل ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی آج ہونے والے احتجاج میں ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے احکامات پر ہر صورت عمل کیا جائےگا۔