The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

سوات: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن، دہشت گرد سرغنہ سمیت 2 خوارج ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی دہشت گرد سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران سمیت 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چار باغ میں مشترکہ آپریشن 4 اور 5 اکتوبر کی شب انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ خارجی عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردوں کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا، اس نے 22 ستمبر 2024 کو سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔