The Dawn News - Pakistan - Peshawar

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ گمشدگی، انصاف لائرز فورم کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی پر انصاف لائرز فورم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے مبینہ گمشدگی کے معاملے پر انصاف لائرز فورم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے
رابطہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل کے ذریعے چیف جسٹس سے رابطہ کیا گیا، چیف جسٹس آتے ہیں یا نہیں، تھوڑی دیر میں جواب متوقع ہے جب کہ ایڈووکیٹ  ٹیم کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف جسٹس آج کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دیدیں گے کیوں کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب، مشیراطلاعات خیبرپختوخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو باضابطہ طور پرگرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، ان کی گرفتاری توہین عدالت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اگر گرفتار کیا گیا تو خیبرپختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی، وفاقی حکومت کو اس قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا  تاہم سرکاری ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔