The Dawn News - Life & Style - Celebrity

خوش زندگی گزار رہا ہوں، آغا علی نے دو سال بعد طلاق کی تصدیق کردی
معروف اداکار آغا علی نے تقریبا دو سال بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کو ختم کرنے کا انہوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا لیکن اب وہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

آغا علی حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں ںے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ ان کی شادی بچے ہونے سے قبل ہی طلاق پر ختم ہوئی۔

انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ وہ والد کے سائے کے بغیر ہی پلے بڑھے، اس لیے انہیں والد کے ساتھ نہ ہونے کی تکلیف کا علم ہے۔

اداکار کے مطابق جب وہ محض 5 سال کے تھے، تب ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے والد کے سائے کے بغیر ہی زندگی گزاری اور انہیں والد کے ساتھ نہ ہونے کی تکلیف کا احساس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی بچے کے لیے اس سے زیادہ کوئی تکلیف دہ چیز نہیں ہوسکتی کہ وہ والدین کے بغیر زندگی گزارے، اس لیے وہ اس بات پر خدا کے شکر گزار رہتے ہیں کہ ان کی شادی بچے ہونے سے قبل ہی طلاق پر ختم ہوئی۔

آغا علی نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ تصور ہی نہیں کیا تھا کہ ان کی شادی ایسے ختم ہوگی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان جب کوئی رشتہ اپنی مرضی سے بناتا ہے تو اسے ہر حال میں اسے نبھانا چاہیے اور اس رشتے کے لیے انسان کو جی، جان اور زندگی تک لگا دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن جب ہر کوشش کے باوجود پسند سے بنایا گیا رشتہ بھی نہ چل سکے تو عزت سے اس رشتے کو ختم کرنا ہی بہتر ہے۔

آغا علی نے اگرچہ اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کی طلاق کب ہوئی اور اس کی کیا وجوہات تھیں۔

آغا علی اور حنا الطاف کی جانب سے شادی کو انتہائی خوش اصلوبی سے ختم کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی نہ کرنے پر احمد علی بٹ نے دونوں کی تعریفیں بھی کیں۔

آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان 2022 کے آغاز میں ہی طلاق کی افواہیں آنا شروع ہوئی تھیں لیکن ابتدائی طور پر آغا علی نے ایسی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں مسلسل دونوں کی طلاق کی خبریں سامنے آتی رہیں اور دونوں کو گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی دونوں نے طلاق کی افواہوں پر کوئی رد عمل دیا تھا۔

اگست 2024 میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے شو میں تصدیق کی تھی کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن بعد ازاں انہوں نے مذکورہ بات کہنے پر معافی مانگی تھی۔

اب پہلی بار آغا علی نے خود کو طلاق یافتہ مرد کہنے پر مسکراتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اگرچہ انہوں نے طلاق کا تصور بھی نہیں کیا تھا لیکن اب وہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

آغا علی اور حنا الطاف نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی محض 2 سال ہی چل سکی۔