The Dawn News - Pakistan

حکومت کی طرف سے پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی مجوزہ آئی پی پیز کے نام سامنے آگئے
حکومت کی جانب سے مہنگی بجلی کے معاملے پر بند کی جانے والی 5 مجوزہ آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے نام سامنے آگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں تقریباً 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بند کی جانے والی آئی پی پیز میں 1200 میگاواٹ صلاحیت سے زیادہ کی حبکو، 362 میگاواٹ صلاحیت کی اے ای ایس لال، 224 میگاواٹ کی اٹلس پاور شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 136 میگاواٹ کی صبا پاور ، 450 میگاواٹ کی روش پلانٹ کو بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ  بجلی کی ’بڑھتی ہوئی قیمتوں‘ کو کم کرنے کے لیے معاہدوں پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کیا تھا۔