The Dawn News - Life & Style - Celebrity

فردوس جمال سے شو میں باتیں اگلوائی گئیں، بشریٰ انصاری
سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ چند ہفتے قبل ایک ٹی وی شو میں فردوس جمال سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ان کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر انہیں سب سے زیادہ ان کی عمر کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کی اداکاری اور کیریئر شاندار رہا ہے، اس لیے لوگوں کو اور کوئی بات سمجھ نہیں آتی تو انہیں عمر کے طعنے دینے لگتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ کسی کو بھی عمر، جسامت، رنگت اور لباس پر طعنے نہیں دیے جانے چاہئیں، یہ غلط عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید انہیں عمر کے طعنے دینے والوں کو لگتا ہے کہ وہ ان کے طعنوں سے چھپ جائیں گی یا پھر وہ ان کے طعنوں سے جوان ہوجائیں گی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند ہفتے قبل ایک ٹی وی پروگرام میں فردوس جمال جیسے سینیئر اداکار سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔

انہوں نے فردوس جمال کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ انتہائی شاندار اور سینیئر اداکار ہیں، انہوں نے بہت ہی اچھا کام کیا ہوا ہے لیکن ٹی وی پروگرام میں ان سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔

ان کے مطابق اگر فردوس جمال نے ماضی میں غلطی سے کوئی بات کہ دی تھی تو لازمی نہیں تھا کہ اسی بات کو دوبارہ دہرایا جاتا۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ فردوس جمال سے پرانی بات اگلوائی گئی تاکہ لوگ اس بات کو مزید اچھالیں اور ہنگامہ بنے۔

خیال رہے کہ فردوس جمال نے اگست میں ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان کے سوال پر ایک بار پھر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر کھل کر تنقید کی تھی۔

پروگرام کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان عمر رسیدہ ہو چکی ہیں، اب اگر وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں، انہیں ہیروئن نہیں بلکہ دوسرے کرداروں میں آنا چاہیے۔

اسی طرح انہوں نے ہمایوں سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پرانہیں ڈاکو قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے وسائل استعمال کرکے خود سے اچھے اداکاروں کو آگے آنے نہیں دیتے۔

فردوس جمال کو جب بتایا گیا کہ وہ ہمایوں سعید ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ پیسے تو طوائف بھی لیتی ہیں۔