The Dawn News - Life & Style - Celebrity

اسلحہ کی نمائش و حکومت مخالف سلوگنز پر ڈکی بھائی، اہلیہ سمیت گرفتاری کے بعد رہا
معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ سوشل میڈیا اسٹار عروب جتوئی کو پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے اور حکومت مخالف سلوگنز پر گرفتاری کے بعد رہا کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سما ٹی وی نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کو 8 اکتوبر کی صبح کو لاہور پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس دونوں کو بحریہ ٹاؤن سے حراست میں لینے کے بعد تھانے لے آئی تھی اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کے علاوہ حکومت مخالف سلوگنز استعمال کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

تاہم بعد ازاں پولیس نے ابتدائی تفتیش اور یوٹیوبر کی جانب سے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعد انہیں رہا کردیا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ڈکی بھائی کو ماڈل ٹاؤن آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس نے حراست میں لیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس حراست میں ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کی جانب سے تحریری طور پر معافی مانگے جانے کے بعد پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے معافی مانگے جانے کے بعد ان کے خلاف کسی طرح کا کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف مزید کوئی کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ نے اپنی گرفتاری سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔