The Dawn News - Sport - Cricket

ملتان ٹیسٹ کا چوتھا روز: پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے، 152 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 823 رنز ڈکلیئر کرکے 267 رنز کی برتری حاصل کی تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن انگلش باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 152 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز 7 وکٹ کے نقصان پر 823 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی اور یوں انہیں پہلی اننگز میں پاکستان پر 267 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق پہلی ہی گیند پر کرس ووکس کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے جس کے بعد کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

سابق کپتان بابراعظم کی کھوئی ہوئی فارم بحال نہ ہوسکی اور وہ محض 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، صائم ایوب کافی پرامید دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنالیے تھے تاہم ایک غلط شارٹ کھیل کر انہوں نے اپنی وکٹ گنوادی۔

پاکستان کی امیدوں کا مرکز  محمد رضوان اور سعود شکیل تھے تاہم محمد رضوان نے بھی 10 رنز بنانے کر اکتفا کیا جب کہ سعود شکیل کی ہمت بھی 29 رنز پر جواب دے گئی۔

چوتھے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جب کہ قومی ٹیم کو اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے اب بھی 115 رنز درکار اور اس کی صرف 4 وکٹیں باقی ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2،2 جب کہ کرکس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلش بلے بازوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کیے۔ جو روٹ نے ٹیسٹ کریئر کی چھٹی اور ہیری بروک نے پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔

جو روٹ نے اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری اسکور کرکے الیسٹر کک سے ایک اور ریکارڈ بھی چھین لیا وہ اب انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کرلیا، اس سے پہلے ٹیسٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 254 رنز تھا جو انہوں نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ہی بنایا تھا۔

دوسری جانب ہیری بروک جو پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی اننگز میں سنچری بنانے کا ریکارڈ پہلے ہی قائم کرچکے تھے ، اب اپنی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

ہیری بروک نے اپنی پہلی ڈبل سنچری کو ٹرپل سنچری میں تبدیل کیا اور وہ 322 گیندوں پر 317 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 29 چوکے شامل تھے۔

ملتان ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز توڑنے والے جو روٹ نے اپنے کریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور وہ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ اور صائم ایوب نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی، عامر جمال اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ پہلی اننگز:

پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے کپتان اولی پوپ واحد بلے باز تھے جو بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، انگلینڈ کے زیک کرالی 78، بین ڈکٹ 84 ، ہیری بروک 317، جو روٹ 262 ، جیمی اسمتھ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی پہلی اننگز:

ملتان ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کپتان شان مسعود 151، عبداللہ شفیق 102، سلمان علی آغا 104 رنز بناکر نمایاں رہے، سعود شکیل 82، بابراعظم 30، نسیم شاہ 33، شاہین آفریدی 26 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2،2 جب کہ شعیب بشیر، جوئے روٹ اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان پلینگ الیون:

شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ پلینگ الیون:

اولی پوپ (کپتان)، زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔