The Dawn News - Pakistan - Peshawar

آئینی ترمیم کرنے والے نمائندے چوری شدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی
سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کرنے والے نمائندے چوری شدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، 24 کروڑ عوام کے نام نہاد نمائندے آئینی ترمیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، ہم ماضی کی خرابیوں کو دھرا رہے ہیں، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے میرے کچھ بنیادی اختلافات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بات کرنا ان کا حق نہیں ہے، آئین ان کو بات کرنے کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوگا اور الیکشن چوری ہوں گے  وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا،ہم ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کر کے غیر منتخب لوگوں کو اسمبلی میں لایا جاتا ہے، آج پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اس ملک کی قومی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ الیکشن ہارے ہوئے ہیں، سینیٹ میں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ پیسے دے کر آئے ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا آج اس ملک میں نااہل اور کرپٹ آدمی کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، ان لوگوں کو اسمبلیوں میں بٹھا کر ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دو کروڑ بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا ہے، کسی ایک صوبے میں بھی ان بچوں کے حوالے سے بات نہیں ہوتی اور کسی کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک اور جماعت اس وقت چلتی ہے جب اس ملک کا نظام چلے گا، اس ملک کا نظام آئین کے بغیر نہیں چل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو اگے بڑھانے کا واحد راستہ نظام کو آئین کے تابع کرنا ہے، آئین کو ایک طرف کرکے پاکستان کو چلانا ممکن نہیں ہے، ہم سب کا وقار اور ملک کی ترقی آئینی راستے پر چلنے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  ہائبرڈ اور ہائبرڈ پلس ہر ماڈل آزما کر دیکھ لیا، عوام پاکستان پارٹی کو آئینی دائرے میں رہ کر ہر ماڈل قبول ہے اور یہی وہ پیغام ہے جو ہماری پارٹی میدان میں لے کر آرہی ہے، ہم اقتدار برائے اقتدار کی بات نہیں کرسکتے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا آج اس ملک میں آئینی ترمیم کی بات ہورہی ہے، کیا اس ملک کی عوام نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کریں، اس سے قبل کسی کو ترمیم یاد نہیں آئی، آج کس مجبوری کے تحت یہ کام کرنے جارہے ہیں؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ترمیم کرنے والے وہ لوگ ہیں جو عوام کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ چوری شدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، 24 کروڑ عوام کا ملک ہے اور اس کے نام نہاد نمائندے آئینی ترمیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کا کسی کے پاس حل موجود نہیں ہے، اگر پاکستان کا نظام آئین کے مطابق نہیں ہوگا تو ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا اور اس کی وجہ سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔