The Dawn News - Pakistan - Punjab

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کو اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا
اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر موجود بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے جہلم جیل منتقل کردیاگیا۔

ڈان نیوز کی رپوٹ کے مطابق ضلع جہلم کی جیل کے حکام کا کہنا تھا کہ علیمہ اور عظمیٰ خان سے قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے  558  افراد کو جہلم جیل منتقل کیا جاچکاہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق تمام افراد کو ڈی چوک اسلام آباد دھرنے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دونوں بہنوں کو سخت سیکیورٹی میں جہلم جیل منتقل کیا گیا، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل میں تعداد سے زائد قیدیوں کے باعث جہلم منتقل کیا گیا۔

قبل ازیں آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کیس میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا  تھا۔

یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور اب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

8 اکتوبر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا۔

بعد ازاں، 10 اکتوبر کو بھی علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔