The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کی طرف سے عمران خان سے ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے کی باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب وزات داخلہ کو بیرسٹر گوہر اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی عمران خان سے جیل میں ملنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کو بھیجی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آخری دفعہ ہمارے وکلا کی عمران خان سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی تھی، ہمیں بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔

قبل ازیں نجی چینل ’ہم نیوز‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال کو مشروط طور پر واپس لینے کا عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر عمران خان کے اہلخانہ اور وکلا کی 14 اکتوبر تک ان سے ملاقات نہیں کرائیں گے تو ہم 15 کو احتجاج کریں گے اور اگر ملاقات کرا دیتے ہیں تو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا تھا کہ ہم کچھ عرصے سے عمران خان سے ملاقات پر بندش کے حوالے سے جس تشویش کا اظہار کر رہے تھے، وہی ہوا اور چھ، سات ہفتے ہو گئے ہیں اور ہم سیاسی کارکن اور ان کی پارٹی کے لوگوں کو نہیں ملنے دیا جارہا البتہ وکلا اور ان کی بہنوں کو ملنے دیا جا رہا تھا تو اس وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ ہمیں ان کی خیریت اور ہدایات وغیرہ مل رہی تھیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں  پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی تھی۔

جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ 18 اکتوبر تک قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور خاندان کے افراد بھی ملاقات نہیں کر سکیں گے۔