The Dawn News - Pakistan

مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کو احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے تناظر میں 15 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کو مؤخر کرنے کی اپیل کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیغام میں لکھا کہ ان کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سربراہ جے یو آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ذاتی معالج تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی سے ایس سی او کانفرنس کے تناظر میں 15 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کو مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسد قیصر نے بتایا جے یو آئی (ف) کے آئینی ترمیم کے مسودے کے اکثر نکات پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی ہے، مسودے پر مزید غور کے لیے 17 اکتوبر کو دونوں جماعتوں کا اجلاس ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پارٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی اور مشاورت کے بعد انہیں پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔